9 مارچ 2015 - 09:41
یمن کے مستعفی صدر کی خلیج فارس تعاون کونسل سے اپیل

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے یمن کے داخلی امور میں خلیج فارس تعاون کونسل کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام ایک پیغام میں، خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے یمن کے عوامی انقلاب کو ہائی جیک کرنے اور یمن کے داخلی امور میں مداخلت کی دعوت دی- انھوں نے اس پیغام میں یمن کا نظم و نسق چلائے جانے کے سلسلے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے کردار اور اس ملک میں استحکام کی برقراری کے لئے تمام یمنی فریقوں کے درمیان ریاض میں، مذاکرات کے منصوبے کی حمایت پر زور دیا ہے- یمن کے مستعفی صدر نے خلیج فارس تعاون کونسل سے مداخلت کی یہ اپیل، ایسی حالت میں کی ہے کہ اس ملک میں عوامی انقلاب کا ایک اہم ترین محرک، یمن کی سیاسی آزادی کی ضمانت اور یمن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی، مخالفت ہے- سعودی عرب سمیت خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض ممالک، یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے صنعا سے عدن کے فرار کی حمایت اور جنوبی یمن کے قبائل کو مسلح کئے جانے کے ساتھ، یمن کو دو حصوں میں تقسیم اور جنوبی یمن میں ایک علیحدہ حکومت کے قیام کی سازش کر رہے ہیں-

.......

/169